ابنا: جرمنی کے شہر مونیخ میں اسرائيل کی وزیر انصاف زپی لیونی اور سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ ترکی بن فیصل کے درمیان ملاقات ہوئي ہے۔ سعودی عرب کے شہزادے نے اسرائيلی وزیر انصاف زپی لیوینی کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا رویہ معتدل ہوگیا ہے سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس ترکی بن فیصل نے کہا کہ اسرائيل کے لئے عرب امن منصوبہ بہت بہتر ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب درپردہ اسرائيل اور امیرکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔
.......
/169